http://newstimedaily.blogspot.com
یروشلم:گزشتہ
سال مزید 5 ہزار یہودیوں نے فرانس سے نقل مکانی کرکے اسرائیل میں سکونت
اختیار کی۔ اسرائیل کی ایک ایجنسی سے جاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے
فرانسیسی ابلاغ نے بتایا ہے کہ گزشتہ دس سال کے دوران فرانس سے 40 ہزار
یہودی شہری اسرائیل منتقل ہو چکے ہیں اور دو سال قبل چارلی ہیبڈو میگزین پر
حملے کے بعد نقل مکانی کے اس عمل میں تیزی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2016
میں 5ہزار جبکہ 2015میں ریکارڈ 7ہزار 900 فرانسیسی یہودیوں نے نقل مکانی کی
جبکہ 2014 میں یہ تعداد 7231تھی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10سال کے عرصہ میں
یعنی 2006 سے 2016 کے دوران 40 ہزار یہودی فرانس چھوڑ کر اسرائیل میں مستقل
سکونت اختیار کرچکے ہیں۔ یاد رہے کہ یورپ میں یہودیوں کی سب سے زیادہ
تعداد فرانس میں تقریباً 5لاکھ کے قریب ہے۔
News Time Daily
#Urdu News
اتنے زیادہ یہودی فرانس سے اسرائیل منتقل ہو رہے ہیں کہ جان کر حیران رہ جائیں۔۔۔!!!
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
EmoticonEmoticon