Showing posts with label #Urdu News. Show all posts
Showing posts with label #Urdu News. Show all posts

اتنے زیادہ یہودی فرانس سے اسرائیل منتقل ہو رہے ہیں کہ جان کر حیران رہ جائیں۔۔۔!!!

http://newstimedaily.blogspot.com



یروشلم:گزشتہ سال مزید 5 ہزار یہودیوں نے فرانس سے نقل مکانی کرکے اسرائیل میں سکونت اختیار کی۔ اسرائیل کی ایک ایجنسی سے جاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے فرانسیسی ابلاغ نے بتایا ہے کہ گزشتہ دس سال کے دوران فرانس سے 40 ہزار یہودی شہری اسرائیل منتقل ہو چکے ہیں اور دو سال قبل چارلی ہیبڈو میگزین پر حملے کے بعد نقل مکانی کے اس عمل میں تیزی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2016 میں 5ہزار جبکہ 2015میں ریکارڈ 7ہزار 900 فرانسیسی یہودیوں نے نقل مکانی کی جبکہ 2014 میں یہ تعداد 7231تھی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10سال کے عرصہ میں یعنی 2006 سے 2016 کے دوران 40 ہزار یہودی فرانس چھوڑ کر اسرائیل میں مستقل سکونت اختیار کرچکے ہیں۔ یاد رہے کہ یورپ میں یہودیوں کی سب سے زیادہ تعداد فرانس میں تقریباً 5لاکھ کے قریب ہے۔ 

وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری

http://newstimedaily.blogspot.com

جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع شرقی کراچی نے کرکٹر وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
وسیم اکرم کی مدعیت میں کراچی کے علاقے بہادر آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے، وہ گزشتہ 31سماعتوں سے عدالت میں گواہی کے لیے پیش نہیں ہو رہے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ وسیم اکرم 17جنوری کوعدالت میں پیش ہوں۔

فلم ’روگ وَن - اے اسٹار وارز اسٹوری‘ کا راج برقرار



اکس آفس پر ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’’روگ وَن - اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ کا راج برقرار ہے ۔فلم اس ہفتے مزید 2ارب 30 کروڑ روپے کما کر تاحال سب سے آگے ہے۔اس طرح اب تک فلم مجموعی طور پر پچاس ارب روپے کماچکی ہے ۔
حیرت انگیز طور پر اس ہفتے جو فلم دوسرے نمبر پر رہی وہ اس سے قبل ٹاپ ٹین میں بھی نہیں تھی ۔ فلم ہڈن فگرز ، ناسا کے اولین دنوں میں تین افریقی امریکن خواتین ریاضی دانوں کی ایک شخص کو خلا میں بھیجنے کی کوششوں پر مبنی ہے ۔ فلم نے اس ہفتے دو ارب اٹھائیس کروڑ روپے کمائے ۔
اینی میٹڈ میوزیکل فلم ’سِنگ‘ اس ہفتے دو ارب پانچ کروڑ روپے کی آمدنی کے ساتھ تیسری نمبر پر آگئی ۔
فلم میں کوالا نامی جانور اپنے تھیٹر بزنس کو کامیاب بنانے کے لیے ایک بھیڑ کو ملازمت پر رکھتا ہے جو بعد میں کوالا کا بہترین دوست بن جاتا ہے ۔



فلم میں تھیٹر کے لیے گلوکاری کا آڈیشن بھی دکھایا گیا ہے جس کے لیے سریلی آواز والے جانوروں کی قطاریں لگ جاتی ہیں ۔

’دنگل‘نے ’پی کے‘کا ریکارڈ توڑ دیا



دن میں ہی ’دنگل‘ نے مچادی ہلچل، کمائی کے اکھاڑے میں عامر خان نے سب کو چاروں شانے چت کردیا، ’دنگل‘ نے 17 دن میں 345 کروڑ روپے سمیٹ کر بالی وڈ کی سب سے کامیاب فلم ہونے کا ’پی کے‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ۔
باکس آفس کے اکھاڑے میں پہلے ’سلطان‘، پھر ’بجرنگی بھائی جان‘ اور اب ’پی کے‘ کو بھی پچھاڑ ڈالا،کمائی کے ’دنگل‘ میں عامر خان نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
ریسلر کی زندگی پر بننے والی فلم ’دنگل‘ نے 17 دن میں 345 کروڑ روپے30 لاکھ روپے کما کر بالی وڈ کی اب تک کی کامیاب ترین فلم ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ 340 کروڑ 8لاکھ روپے کمائی کے ساتھ ’پی کے‘ کے پاس تھا،صرف یہی نہیں،’ دنگل‘ ساڑھے تین سو کروڑ کلب میں شامل ہونے والی بھی پہلی فلم ہوگی۔

دنگل کی ریکارڈ بریکنگ کامیابی پر مہاویر پھوگٹ نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

کم کارڈیشیئن کے گھر ڈکیتی کے 16ملزمان گرفتار



پیرس میں کِم کارڈیشیئن کے گھر ڈکیتی میں ملوث 16مشتبہ ملزمان گرفتارکرلئےگئے۔
فرانسیسی دارالحکومت میں گزشتہ برس اکتوبر میں ٹی وی اسٹار کِم کارڈیشیئن کو لوٹ لیا گیا تھا، اس واردات کی تفتیش کے سلسلے میں آج سولہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ان افراد کو آج صبح مارے گئے مختلف چھاپوں میں حراست میں لیا گیا، واردات میں ملوث ملزمان میں سے ایک کا ڈی این اے ایک ایسے ملزم سے ملتا ہے، جو متعدد وارداتوں کی وجہ سے پہلے ہی سے پولیس کی نظروں میں تھا۔

اکتوبر میں مسلح حملہ آوروں نے کِم کارڈیشیئن سے نو ملین یورو مالیت کے زیورات لوٹ لیے تھے۔

اوم پوری نے موت سے ایک روز قبل فلم کی عکس بندی مکمل کرائی



بولی وڈ کے آنجہانی اداکار اوم پوری کی آخری فلم ”ٹیوب لائٹ“ ثابت ہوئی ،انہوں نے فلم کی عکس بندی موت سے ایک روز قبل ہی مکمل کرائی۔
بھارتی ذرائع کے مطابق اوم پوری نے اپنی موت سے ایک روز قبل سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کے لئے اپنے مناظر کی عکس بندی مکمل کروائی تھی۔اس طرح یہ ان کی زندگی کی آخری فلم بن گئی۔

ریتک روشن نے عمر کی 43بہاریں دیکھ لیں



بولی وڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکاراورلاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے ریتک روشن نے زندگی کی43بہاریں دیکھ لیں۔
دس جنوری 1974ء کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں ایک فلمی گھرانے میں پیدا ہونے والے ریتک روشن نے 1980ء میں پہلی بار صرف6سال کی عمر میں فلم ’’ آشا‘‘میں چائلڈ ایکٹر کی حیثیت سے کام کیا جبکہ بطور ہیروا پنے بولی وڈ کیرئیر کا آغاز2000ء میں فلم کہو نا پیار ہے سے کیا۔
پہلی ہی فلم میں متاثر کن اداکاری پرریتک کو نہ صرف فلم فیئر کے بیسٹ میل ڈیبیو بلکہ بہترین اداکار کے ایوارڈ کا بھی حقدار ٹھہرایا گیا۔کہو نا پیار ہے میں شاندار کردار نگاری کا مظاہرہ کرنے والے ریتک نے پیچھے مْڑ کر نہیں دیکھا اور مشن کشمیر،لکشیا،کبھی خوشی کبھی غم،دھوم 2،کرش،کوئی مل گیا،جودھا اکبر،گزارش، زندگی نہ ملیگی دوبارہ، اگنی پتھ، کرش تھری اور بینگ بینگ جیسی کامیاب فلمیں دیتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔



2011اور12 20میں ایشیا کے سب سے پْرکشش ترین مرد کا خطاب حاصل کرنے والے ریتک روشن کا مومی مجسمہ2011ء میں لندن کے مادام تساؤ میوزیم جبکہ2012میں واشنگٹن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنایاگیا۔2011ء میں ریتک نے پہلی بار جسٹ ڈانس نامی ایک رئیلٹی شو میں بطور جج بھی فرائض سر انجام دیئے۔

سچن ٹنڈولکر کی موسیقی کے میدان میں انٹری



بھارت کے مشہور سابق کرکٹرسچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اب موسیقی کے میدان میں انٹری دے دی ہے۔
گزشتہ دنوں ممبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران ماسٹر بلاسٹر سچن نے بھارت کے معروف طبلہ نواز ذاکر حسین کے ساتھ طبلہ بجاتے ہوئے ایسی شاندار پرفارمنس دی کہ شائقین داد دیے بنا نہ رہ پائے۔
اس موقع پر سچن نے ذاکر حسین کے ساتھ جب طبلہ بجاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے گُر دکھائے تو ہال میں موجود تمام شائقین جھوم اٹھے اور پرفارمنس ختم ہونے کے بعد ’ونس مور‘کا نعرہ لگاتے ہوئے مزید پرفارمنس کی درخواست کرتے نظر آئے۔

ممبئی: 62ویں فلم فیئرایوارڈکیلئے فواد خان اور راحت علی نامزد



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ہونے والے 62ویں فلم فئیر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں فواد خان کو فلم '’’کپور اینڈ سنز‘‘میں بہترین معاون اداکار کے طور پر جبکہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو فلم’’سلطان‘‘کے مشہور گانے ’جگ گھومیا‘کے لئے بہترین گلوکار کے طور پر نامزد کیا گیاہے۔
کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی اداکار فواد خان نے نا صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے لاکھوں شائقین کے دل جیت لئے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ انہیں ممبئی میں ہونے والے فلم فئیر ایوارڈز میں بہترین معاون اداکار میل کیٹگری کے لئے نامزد کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے فلم فئیر ایوارڈ ز کی یہ تقریب رواں ماہ 14جنوری کو منعقد کی جائے گی۔

کراچی : کچرے میں لگی آگ نے 3 معصوم جانیں نگل لیں



کراچی میں آتشزدگی نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا ، لیاری کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے باعث تین کمسن بہن بھائی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔ ماں باپ کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ واقعہ لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں پیش آیا جہاں ایک رہائشی عمارت کے قریب کچرے میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 6منزلہ عمارت کی پہلی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے فلیٹ میں دھواں بھر گیا۔
علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فلیٹ میں پھنسے خاندان کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق فائربریگیڈ کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ پہنچی اور 30 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔
آتشزدگی میں بے ہوش ہونے والے تین بچے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے ، بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں ۔

جاں بحق ہونیوالوں میں 3سالہ آمنہ ، 3سالہ علیان اور 4سالہ عبدالعزیز شامل ہے۔بچوں کے بدقسمت والد عمیر اور والدہ شمیم سول اسپتال میں زیر علاج ہیں اور زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ایسا وزیراعظم تلاش کریں جس کے نام میں شریف نہ ہو،پی ٹی آئی



پی ٹی آئی رہنماؤں کو وزیراعظم کی تبدیلی کی خوش فہمی ہے، کہتےہیں کوشش کرکے ایسا وزیراعظم تلاش کیا جائے جس کے نام میں شریف نہ ہو، احسن اقبال اور عبدالقادر کے نام بھی تجویز کردیے ۔
سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو چاہیے کہ نئے وزیراعظم کی نشاندہی کرلے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ن لیگ احتیاط کرےجسےوزیراعظم نامزد کرے،اس کے ساتھ شریف نہ لگا ہو،اگرنام کے ساتھ شریف لگاہوگا تووہ پاناما شریف ہوگا۔

اس موقع پر نعیم الحق نے کہا کہ ن لیگ احسن اقبال یا عبدالقادربلوچ کو وزیراعظم نامزد کردے۔

بلاول پارٹی چیئرمین، زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کےصدر منتخب




بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین اور آصف علی زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کا صد رمنتخب کرلیا گیا ہے ۔
بلاول ہائوس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کے لئے انتخابات گزشتہ روز بلاول ہائوس میں ہوئے،کنوینر فوزیہ حبیب کی سربراہی میں الیکشن باڈی نے انتخابات کی نگرانی کی جس میں بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا، جبکہ نیر بخاری سیکریٹری اور حیدر زمان قریشی فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے، چوہدری منظور احمد سیکریٹری اطلاعات ہونگے۔


پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے عہدیداروں کے لئے انتخابات آج بلاول ہائوس میں ہوئے، الیکشن باڈی کی سربراہی فاروق ایچ نائیک نے کی ،انتخابات میں سابق صدر آصف علی زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کا صدر منتخب کرلیا گیا، فرحت اللہ بابرسیکریٹری جنرل اور سلیم مانڈوی والا کو فنانس سیکریٹری منتخب کیا گیا، جبکہ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کو سیکریٹری اطلاعات منتخب کیا گیا ، تمام عہدیداروں کو چار سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا اوم پوری کے انتقال پر اظہارِ افسوس

 

وزیراعظم نوازشریف نےبھارتی اداکار اوم پوری کےانتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فنکار پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار کرتے ہیںاور امن دشمن لابیز کے کسی بھی قسم کے دباؤ میں آنے سےانکار کردیتے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ اوم پوری نے بھارت سمیت کئی پاکستانی فلمز اور کمرشلز میں بھی بھرپور پرفارمنس دی اور اپنی خداداد قابلیت وصلاحیت سے بھارتی سنیما کی قدرمنزلت کو بڑھایا۔
وزیراعظم نے تعزیتی پیغام میں حکومت اور عوام کی جانب سے اوم پوری کے اہل خانہ سے دلی افسوس اور گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔