Showing posts with label #Urdu News. Show all posts
Showing posts with label #Urdu News. Show all posts

اتنے زیادہ یہودی فرانس سے اسرائیل منتقل ہو رہے ہیں کہ جان کر حیران رہ جائیں۔۔۔!!!

http://newstimedaily.blogspot.com



یروشلم:گزشتہ سال مزید 5 ہزار یہودیوں نے فرانس سے نقل مکانی کرکے اسرائیل میں سکونت اختیار کی۔ اسرائیل کی ایک ایجنسی سے جاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے فرانسیسی ابلاغ نے بتایا ہے کہ گزشتہ دس سال کے دوران فرانس سے 40 ہزار یہودی شہری اسرائیل منتقل ہو چکے ہیں اور دو سال قبل چارلی ہیبڈو میگزین پر حملے کے بعد نقل مکانی کے اس عمل میں تیزی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2016 میں 5ہزار جبکہ 2015میں ریکارڈ 7ہزار 900 فرانسیسی یہودیوں نے نقل مکانی کی جبکہ 2014 میں یہ تعداد 7231تھی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10سال کے عرصہ میں یعنی 2006 سے 2016 کے دوران 40 ہزار یہودی فرانس چھوڑ کر اسرائیل میں مستقل سکونت اختیار کرچکے ہیں۔ یاد رہے کہ یورپ میں یہودیوں کی سب سے زیادہ تعداد فرانس میں تقریباً 5لاکھ کے قریب ہے۔ 

وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری

http://newstimedaily.blogspot.com

جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع شرقی کراچی نے کرکٹر وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
وسیم اکرم کی مدعیت میں کراچی کے علاقے بہادر آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے، وہ گزشتہ 31سماعتوں سے عدالت میں گواہی کے لیے پیش نہیں ہو رہے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ وسیم اکرم 17جنوری کوعدالت میں پیش ہوں۔

فلم ’روگ وَن - اے اسٹار وارز اسٹوری‘ کا راج برقرار



اکس آفس پر ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’’روگ وَن - اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ کا راج برقرار ہے ۔فلم اس ہفتے مزید 2ارب 30 کروڑ روپے کما کر تاحال سب سے آگے ہے۔اس طرح اب تک فلم مجموعی طور پر پچاس ارب روپے کماچکی ہے ۔
حیرت انگیز طور پر اس ہفتے جو فلم دوسرے نمبر پر رہی وہ اس سے قبل ٹاپ ٹین میں بھی نہیں تھی ۔ فلم ہڈن فگرز ، ناسا کے اولین دنوں میں تین افریقی امریکن خواتین ریاضی دانوں کی ایک شخص کو خلا میں بھیجنے کی کوششوں پر مبنی ہے ۔ فلم نے اس ہفتے دو ارب اٹھائیس کروڑ روپے کمائے ۔
اینی میٹڈ میوزیکل فلم ’سِنگ‘ اس ہفتے دو ارب پانچ کروڑ روپے کی آمدنی کے ساتھ تیسری نمبر پر آگئی ۔
فلم میں کوالا نامی جانور اپنے تھیٹر بزنس کو کامیاب بنانے کے لیے ایک بھیڑ کو ملازمت پر رکھتا ہے جو بعد میں کوالا کا بہترین دوست بن جاتا ہے ۔



فلم میں تھیٹر کے لیے گلوکاری کا آڈیشن بھی دکھایا گیا ہے جس کے لیے سریلی آواز والے جانوروں کی قطاریں لگ جاتی ہیں ۔

’دنگل‘نے ’پی کے‘کا ریکارڈ توڑ دیا



دن میں ہی ’دنگل‘ نے مچادی ہلچل، کمائی کے اکھاڑے میں عامر خان نے سب کو چاروں شانے چت کردیا، ’دنگل‘ نے 17 دن میں 345 کروڑ روپے سمیٹ کر بالی وڈ کی سب سے کامیاب فلم ہونے کا ’پی کے‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ۔
باکس آفس کے اکھاڑے میں پہلے ’سلطان‘، پھر ’بجرنگی بھائی جان‘ اور اب ’پی کے‘ کو بھی پچھاڑ ڈالا،کمائی کے ’دنگل‘ میں عامر خان نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
ریسلر کی زندگی پر بننے والی فلم ’دنگل‘ نے 17 دن میں 345 کروڑ روپے30 لاکھ روپے کما کر بالی وڈ کی اب تک کی کامیاب ترین فلم ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ 340 کروڑ 8لاکھ روپے کمائی کے ساتھ ’پی کے‘ کے پاس تھا،صرف یہی نہیں،’ دنگل‘ ساڑھے تین سو کروڑ کلب میں شامل ہونے والی بھی پہلی فلم ہوگی۔

دنگل کی ریکارڈ بریکنگ کامیابی پر مہاویر پھوگٹ نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

کم کارڈیشیئن کے گھر ڈکیتی کے 16ملزمان گرفتار



پیرس میں کِم کارڈیشیئن کے گھر ڈکیتی میں ملوث 16مشتبہ ملزمان گرفتارکرلئےگئے۔
فرانسیسی دارالحکومت میں گزشتہ برس اکتوبر میں ٹی وی اسٹار کِم کارڈیشیئن کو لوٹ لیا گیا تھا، اس واردات کی تفتیش کے سلسلے میں آج سولہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ان افراد کو آج صبح مارے گئے مختلف چھاپوں میں حراست میں لیا گیا، واردات میں ملوث ملزمان میں سے ایک کا ڈی این اے ایک ایسے ملزم سے ملتا ہے، جو متعدد وارداتوں کی وجہ سے پہلے ہی سے پولیس کی نظروں میں تھا۔

اکتوبر میں مسلح حملہ آوروں نے کِم کارڈیشیئن سے نو ملین یورو مالیت کے زیورات لوٹ لیے تھے۔

اوم پوری نے موت سے ایک روز قبل فلم کی عکس بندی مکمل کرائی



بولی وڈ کے آنجہانی اداکار اوم پوری کی آخری فلم ”ٹیوب لائٹ“ ثابت ہوئی ،انہوں نے فلم کی عکس بندی موت سے ایک روز قبل ہی مکمل کرائی۔
بھارتی ذرائع کے مطابق اوم پوری نے اپنی موت سے ایک روز قبل سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کے لئے اپنے مناظر کی عکس بندی مکمل کروائی تھی۔اس طرح یہ ان کی زندگی کی آخری فلم بن گئی۔